سندھ ثقافتی کلچر ڈے منانے کے لیے عمرکوٹ میں تیاریاں مکمل

سندھ ثقافتی کلچر ڈے منانے کے لیے عمرکوٹ میں تیاریاں مکمل
سندھ ثقافتی کلچر ڈے منانے کے لیے عمرکوٹ میں تیاریاں مکمل

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر  )پانچ دسمبر کو سندھ ثقافتی کلچر ڈے منانے کےلیے عمرکوٹ ضلع میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

عمرکوٹ میں سندھی ثقافت کلچر ڈے کی خصوصی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید ،انسانی حقوق کے پارلیمانی سیکرٹری لال چند مالہی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم بھی شرکت کرینگے ۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے لالچند مالہی نے میڈیا کو بتایا کہ سندھ دھرتی محبتوں کی امین ہے پانچ دسمبر کو سندھ کے عوام سندھ دھرتی کی ثقافتی کلچر ڈے انتہائی شایان شان کےساتھ مناتے ہیں ، وفاقی منسٹر مراد سعید ،گورنر سندھ عمران اسماعیل اور تحریک کی سنٹرل قیادت کلچر ڈے کی رنگارنگ تقریب میں شریک ہونگے ۔

ایم این اے لالچند مالہی نےکہا کہ سندھی کلچر ڈے بھرپور طورپر منانے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،  سندھی کلچر ڈے میں عمرکوٹ ضلع کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں قافلے شریک ہونگے ، پریس کلب کے سامنے کلچر ڈے کی تقریب سے گورنر سندھ عمران اسماعیل ،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید ،خطاب کرینگے جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ٹیلیفون پر خطاب کرینگے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -