سونے کی فی تولہ قیمت 600روپے کم ہو گئی 

سونے کی فی تولہ قیمت 600روپے کم ہو گئی 
سونے کی فی تولہ قیمت 600روپے کم ہو گئی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 600 روپے کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قدر 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کا دام 514 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 796 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 784 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ 

مزید :

بزنس -