سیالکوٹ واقعہ، مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ نے بڑا مطالبہ کردیا

سیالکوٹ واقعہ، مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ نے بڑا مطالبہ کردیا
سیالکوٹ واقعہ، مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ نے بڑا مطالبہ کردیا
سورس: Twitter

  

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیالکوٹ میں بے دردی سے ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری منیجر  پریانتھا کمار کی اہلیہ نے وزیر اعظم اور صدرِ مملکت سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔

بی بی سی کے مطابق نیروشی دسانیاکے کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر ایک معصوم انسان تھے۔انہوں نے خبروں میں دیکھا کہ ان کے شوہر کو  بیرون بے دردی سے قتل کر دیا گیا جو کہ انتہائی غیر انسانی عمل تھا۔ 

پریانتھا کی اہلیہ  نے  مزید کہا کہ وہ سری لنکا کے صدر سمیت  پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم سے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہیں تاکہ ان کے شوہر اور دو بچوں کو انصاف مل سکے۔'

خیال رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں فیکٹری ورکرز نے سری لنکن منیجر کو توہین  مذہب کا الزام عائد کرکے قتل کردیا اور پھر اس کی لاش کو گھسیٹ کر چوک میں لے گئے اور اسے آگ لگادی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -