‘ہمارے پاس تو یہ سہولت ہی دستیاب نہیں ‘ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی خبروں پر سول ایوی ایشن نے عذر پیش کردیا 

‘ہمارے پاس تو یہ سہولت ہی دستیاب نہیں ‘ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی خبروں پر ...
‘ہمارے پاس تو یہ سہولت ہی دستیاب نہیں ‘ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی خبروں پر سول ایوی ایشن نے عذر پیش کردیا 

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس)سہولت نہ ہونےکی وجہ بتا دی ۔

نجی ٹی وی کےمطابق سول ایوی ایشن ذرائع کاکہناہےکہ ملک بھر کےایئرپورٹس پرکیلی بریشن نہ ہونےکی وجہ سےآئی ایل ایس کی سہولت دستیاب نہیں،ملک بھرکے ایئرپورٹس پر آئی ایل ایس نہ ہونے سے اب لینڈنگ کے لیے طیاروں کی رہنمائی وی ایف آر اور آر این پی سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔واضح رہےکہ انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم طیاروں کی لینڈنگ کےوقت رہنمائی کرنےوالاجدید نظام ہے، مقررہ مدت میں آئی ایل ایس کی کیلی بریشن کرانا لازمی ہوتا ہے۔آئی ایل ایس کی کیلی بریشن کرنے والے سول ایوی ایشن کے دونوں طیارے گراؤنڈ ہیں، جن کی وجہ سے آئی ایل ایس کی کیلی بریشن وقت پر نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق سی اے اے کا ایک کیلی بریشن ایئر کرافٹ متعلقہ افسر کی غفلت کی وجہ سےگراؤنڈ ہوا جبکہ دوسرا کیلی بریشن ایئرکرافٹ پرندہ ٹکرانےسےگراؤنڈ ہوا۔سول ایوی ایشن  انتظامیہ متاثرہ طیاروں کی بر وقت مرمت نہیں کر اسکی،ایک کیلی بریشن طیارے کی مرمت 20 دسمبرتک ہونے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں صرف کراچی ایئرپورٹ پر آئی ایل ایس کام کررہا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -