این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب کل ہوگا

این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب کل ہوگا
این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب کل ہوگا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 133لاہور میں ضمنی انتخاب کل ہوگا۔ ضمنی انتخاب کے لیے کل 11 امیدوار میدان میں ہیں ،تاہم مقابلہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ہوگا۔

ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل مدمقابل ہیں۔ تحریک انصاف کے امیدوار کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر مقابلے کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکے ہیں۔این اے 133 میں 254 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ 4 لاکھ 40 ہزار 85 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 ہے، 2 لاکھ 6 ہزار 927 خواتین بھی ووٹرز میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ سیٹ لیگی رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔لاہور پولیس نے این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لئے مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔

مزید :

قومی -