بارش کا سلسلہ شروع ، سموگ میں کمی کا امکان

بارش کا سلسلہ شروع ، سموگ میں کمی کا امکان
بارش کا سلسلہ شروع ، سموگ میں کمی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بونیر اور اس کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں  بھی اضافہ ہو گیا ہے۔کوئٹہ میں بھی ہلکی بارش جاری ہے، جس کے باعث سردی مزید بڑھ گئی۔محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری ہو گی۔سیاحتی علاقوں وادی نیلم،باغ، راولاکوٹ،نتھیاگلی،گلیات، ناران اور کاغان  میں اتوار کے روز بارش اور برفباری ہو سکتی ہے،وادی ہنزہ،گلگت،اسکردو،استور،چترال اور دیر میں بھی اتوار کو برفباری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواوں کے ساتھ بارش ہو گی، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اورہلکی بارش و بو ندا باندی کا امکان ہے۔بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت ، پشین اور ژوب میں بارش کے ساتھ تیز ہواوں کا بھی امکان ہے۔ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، وزیرستان ، کوہاٹ ،اٹک ، چکوال، جہلم ، منڈی بہاوالدین،حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ ،نارووال ، لاہور اور راولپنڈی  میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ  پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ میں کمی آئے گی جبکہ پیر سے دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،بارش کے بعد رات کے وقت سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا، کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 9 ڈکری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

قومی -