پریانتھا کمارا کی نعش کب اور کیسے سری لنکا روانہ  ہوگی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

پریانتھا کمارا کی نعش کب اور کیسے سری لنکا روانہ  ہوگی؟ اہم تفصیلات سامنے ...
پریانتھا کمارا کی نعش کب اور کیسے سری لنکا روانہ  ہوگی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے پریانتھا کمارا کی نعش لاہور میں سری لنکن  قونصلیٹ کے حوالے کی جائے گی۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں فیکٹری ملازم کے ہاتھوں تشدد کے بعد قتل ہونے والے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد ایمبولینس سے لاہور روانہ کردی گئی ہے۔ پریانتھا کی لاش ایمبولینس کے ذریعے لاہور روانہ کردی گئی، ایمبولینس کے ہمراہ ایلیٹ فورس کی دو گاڑیاں بھی روانہ کی گئی ہیں۔پریانتھا کی لاش لاہور میں سری لنکن قونصلیٹ کے حوالے کی جائے گی، جبکہ  قانونی کارروائی کے بعد خصوصی پرواز کے ذریعے پریانتھا کی لاش سری لنکا روانہ کی جائے گی۔یرملکی منیجر کو سخت ناپسند کرتے تھے۔پریانتھا کمارا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آج (ہفتے کو ) سامنے آئی تھی جس کے بعد ان کی موت سر پر لگنے والی چوٹ کے باعث ہوئی،تشدد کے باعث ان کی متعدد ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں ۔

مزید :

قومی -