عسکریت پسندوں کا مسافر بس پر حملہ، 30 افراد قتل کردیے

عسکریت پسندوں کا مسافر بس پر حملہ، 30 افراد قتل کردیے
عسکریت پسندوں کا مسافر بس پر حملہ، 30 افراد قتل کردیے

  

باماکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقی ملک مالی میں عسکریت پسندوں نے ایک مسافر بس پر حملہ کرکے 30 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ بندیاگرا قصبے کے قریب پیش آیا جہاں عسکریت پسندوں نے مسافر بس کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 30 مسافروں کو قتل کردیا۔ بعد ازاں بس کو آگ لگادی گئی۔

بندیاگرا سے تعلق رکھنے والے ایک منتخب نمائندے نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔  اس حملے کی ذمہ داری مالی میں سرگرم کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

مزید :

بین الاقوامی -