سندھ پولیس کے متعدد اعلی افسران  کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے

سندھ پولیس کے متعدد اعلی افسران  کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے
سندھ پولیس کے متعدد اعلی افسران  کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے متعدد اعلی پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی شرجیل کھرل ڈی آئی جی ایسٹ ،ڈی آئی جی محمد زبیر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ،ڈی آئی جی سلطان احمد چوہدری ڈی آئی جی اسپیشل برانچ ، ڈی آئی جی شہزاد اکبر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ،ڈی آئی جی عبدالحمید سنجرانی کو ڈی آئی جی ٹریننگ ،ڈی آئی جی مقدس حیدر ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی ،ڈی آئی جی سید خرم علی  ڈی آئی جی سی ٹی ڈی،ڈی آئی جی طارق عباس قریشی ڈی آئی جی سکھر،ڈی آئی جی کریم خان کو ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -