پاکستان سے مفت ادویات کی کھیپ افغانستان پہنچا دی گئی

پاکستان سے مفت ادویات کی کھیپ افغانستان پہنچا دی گئی
پاکستان سے مفت ادویات کی کھیپ افغانستان پہنچا دی گئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد کی درخواست پر ادویات اور طبی آلات کی افغانستان کے لیے ترسیل شروع کر دی اور کراچی سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی ادویات کے دو کنٹینر اسلام آباد روانہ کردیےگئے۔

پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی کے مرکزی وائس چیئرمین عاطف اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی ادویہ ساز کمپنیوں نے افغانستان کے لیے ادویات کی مفت ترسیل شروع کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی ادویات اسلام آباد روانہ کر دی ہیں جہاں سے اگلے ہفتے یہ ادویات افغان وفد کے ہمراہ افغانستان بھجوا دی جائیں گی۔عاطف اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی ادویہ ساز کمپنیاں اگلے ہفتے 10 کروڑ روپے مالیت کی ادویات افغانستان بھجوا رہی ہیں جبکہ آنے والے مہینوں میں مزید ادویات اور آلات افغانستان بھجوائے جائیں گے۔

مزید :

قومی -