بہتری تب آئے گی جب عام آدمی کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے کھلیں گے، سراج الحق

بہتری تب آئے گی جب عام آدمی کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے کھلیں گے، سراج الحق
بہتری تب آئے گی جب عام آدمی کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے کھلیں گے، سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مظلوم کی نمائندگی ظالم، کسان کی جاگیردار اور مزدور کی ظالم سرمایہ دار کرتا ہے، بہتری تب آئے گی جب عام آدمی کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے کھلیں گے۔ پی ڈی ایم، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی تکون نے سٹیٹس کو قائم رکھا ہوا ہے۔ افسوس ہوتا ہے جو سیاسی جماعتیں اپنے اندر الیکشن نہیں کرواتیں وہ قوم کو جمہوریت کا درس دیتی ہیں، الیکشن کمیشن ان پارٹیوں کو قومی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے جو کمیشن کی نگرانی میں باقاعدگی سے اندرونی الیکشن نہ کروائیں۔ ایک وکیل نے جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان بنایا، ہمارا یقین ہے کہ استحکام پاکستان کے لیے حقیقی جمہوریت لانا ہو گی، عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار رہنا ہو گا، پاکستان بچانا ہے تو قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہو گی۔

لاہور ہائی کورٹ میں ”استحکام پاکستان وکلا کنونشن“ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اتحادی حکومت کے بعض رہنماؤں کی جانب سے قومی انتخابات میں تاخیر کی باتیں قوم کو ہرگز قبول نہیں، عوام کو صاف شفاف الیکشن کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر ”سٹیٹس کو مسٹ گو“ Status quo-Must Go کے نعرے بھی لگوائے۔

مزید :

قومی -