کوئٹہ؛ سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)اداروں کیخلاف متنازعہ ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق اعظم سواتی کو کوئٹہ میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا،عدالت نے اعظم سواتی کا5 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا ۔