راولپنڈی ٹیسٹ,چوتھے روز کا کھیل ختم،پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں 2وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنا لیے

راولپنڈی ٹیسٹ,چوتھے روز کا کھیل ختم،پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں 2وکٹوں کے ...
راولپنڈی ٹیسٹ,چوتھے روز کا کھیل ختم،پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں 2وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنا لیے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنا لیے ہیں جبکہ جیت کیلئے 263 رنز درکار ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق صرف 6 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جبکہ ان کے بعد اظہر علی ہاتھ پر رابنسن کی گیند لگنے سے زخمی ہو گئے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔ ان کے بعد بابراعظم نے میدان سنبھالا لیکن وہ قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 4 رنز بنا کر سٹوکس کی گیند کا نشانہ بنے۔امام الحق 43 اور سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ کل دوبارہ کھیل کا آغاز کریں گے۔

انگلینڈ نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے اور اننگ ڈکلیئر کر دی، جس میں ہیری بروک 87 جبکہ جوئے روٹ کے 73 رنز نے اہم کردار ادا کیا جبکہ ان کے علاوہ زیک کرولی نے نصف سینچری بنائی۔انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگ کا آغاز زیک کرولی اور بین ڈکٹک نے میدان میں اتر کر کیا لیکن بین زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور نسیم شاہ کی گیند پر صفر رنز کے ساتھ پولین پہنچ گئے ،ان کے بعد اولی پوپ نے پوزیشن سنبھالی اور وہ بھی صرف 15 رنز ہی بنا پائے، انہیں محمد علی کی گیند پر شاٹ کھیلنا مہنگا پڑا نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔اوپننگ پر آنے والے زیک کرولی نے 50 رنز کی اننگ کھیلی۔.

پاکستان نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 264 رنز پر سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے ، نسیم شاہ، محمد علی ، زاہد محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں 579 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سب سے اہم کر دار کپتان بابراعظم کا رہا جنہوں نے 19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 136رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق نے 121 ، عبداللہ شفیق نے 114 ، اظہر علی 27 ، سعود شکیل 37 ، محمد رضوان 29 ، آغا سلمان 53 ، نسیم شاہ 15 ، زاہد محمود 17 اور حارث روف نے 12 رنز بنائے ۔انگلینڈ کی جانب سے جیکس نے 6 ،جیک لیچ نے 2 ، روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 657 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 153 رنز ہیری بروک نے بنائے ، ان کے علاوہ زیک کرالی نے 122 ، اولی پوپ نے 108 ، بین ڈکٹک نے 107 ، بین سٹوکس نے 40 رنز کی اننگ کھیلی ۔پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4 ، نسیم شاہ نے 3 ، محمد علی نے 2 اور حارث روف نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید :

کھیل -