مسلم لیگ (ق) متحدہ عرب امارات نے یو اے ای کا 51 واں نیشنل ڈے عجمان میں منایا

مسلم لیگ (ق) متحدہ عرب امارات نے یو اے ای کا 51 واں نیشنل ڈے عجمان میں منایا
مسلم لیگ (ق) متحدہ عرب امارات نے یو اے ای کا 51 واں نیشنل ڈے عجمان میں منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر سے)  مسلم لیگ (ق) متحدہ عرب امارات کی طرف سے متحدہ عرب امارات کا 51 واں نیشنل ڈے عجمان کے مقامی ہوٹل میں منایا گیا- جس میں مسلم لیگ (ق) متحدہ عرب امارات کے کارکنوں اور لیڈروں نے شرکت کی-

یو اے ای کے قومی دن کی تقریب میں  چیف آرگنائزر PMLQ راۓ شیر علی کھرل، میاں عمران عاطف،  راے گل شیر،  چوہدری امانت علی، عبدالغفار بلوچ،  سردار عاشق،  چوہدری نوید گجر، فرزانہ منصور، چیف گیسٹ بدرالحسنی،  علی گھرال، سفیان دھل، کے علاوہ پی ٹی آئی اورمسلم لیگ (ق) کی مقامی لیڈر شپ نے شرکت کی-

اس موقع پریو اے ای کے نیشنل ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا، ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی اور یو اے ای کے حکمرانوں اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا-