دورانِ حمل فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کو ارمینا خان کا دو ٹوک جواب

دورانِ حمل فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کو ارمینا خان کا دو ٹوک جواب
دورانِ حمل فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کو ارمینا خان کا دو ٹوک جواب
سورس: Instagram/armeenakhanofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ ارمینا خان نے اپنے ’میٹرنٹی شوٹ‘ پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی جانب سے اپنے ’میٹرنٹی شوٹ‘ کو شیئر کرنے پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین  نے ادکارہ کو مغربی زدہ قرار دیتے ہوئے اس عمل کو شرمناک قرار دیا تھا ۔
ارمینا خان نے ٹرولز کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرا اکاؤنٹ میری جگہ ہے اور میں اپنی مرضی کے مطابق اس پر جو بھی چاہوں اپلوڈ کرسکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں آئندہ اپنی ڈلیوی کے تجربے کو بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کروں گی اور مجھے ٹرولز کی کوئی پروا نہیں ہے۔

مزید :

تفریح -