پولو عمدہ کھیل، نوجوان کھلاڑیوں کوممکنہ سہولیات دی جائیں گی ، پرویز الٰہی

پولو عمدہ کھیل، نوجوان کھلاڑیوں کوممکنہ سہولیات دی جائیں گی ، پرویز الٰہی
پولو عمدہ کھیل، نوجوان کھلاڑیوں کوممکنہ سہولیات دی جائیں گی ، پرویز الٰہی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ ینگ پولو پلیئرز کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں ،پولو عمدہ کھیل، نوجوان کھلاڑیوں کوممکنہ سہولیات دی جائیں گی ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے انگلینڈ سے آنیوالے پاکستانی نژاد وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں پنجاب میں پولو کھیل کے فروغ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بیرون ملک سے آنیوالے آئی ٹی ایکسپرٹ کا پنجاب میں خیرمقدم کرینگے ،انفارمیشن ٹیکنالوجی دور حاضر میں تیز ترین ترقی کا پائیدار راستہ ہے ۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ ینگ پولو پلیئرز کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں ،پولو عمدہ کھیل، نوجوان کھلاڑیوں کوممکنہ سہولیات دی جائیں گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -