داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ، دفتر خارجہ

داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ، ...
داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ، دفتر خارجہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے پر کہاہے کہ داعش نے پاکستانی سفارتخانہ پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق ترجمان نے کہاہے کہ داعش کی دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، افغان حکام سے مشاورت اور آزادانہ طور پر ان رپورٹس کی صداقت کی تصدیق کرتے ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہناتھا کہ حملہ یاد دہانی ہے کہ دہشتگردی سے افغانستان، خطے میں امن واستحکام کو خطرہ لاحق ہے ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہمیں اجتماعی طاقت کے ساتھ عزم سے کام لینا چاہئے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -