اعظم سواتی کا کیس انصاف کیلئے پاکستان کی کسی عدالت میں نہ چل سکا،ظلم یہ ہے کہ رہائی کی بجائے ریمانڈ دیا جارہا ہے، فرخ حبیب

 اعظم سواتی کا کیس انصاف کیلئے پاکستان کی کسی عدالت میں نہ چل سکا،ظلم یہ ہے ...
 اعظم سواتی کا کیس انصاف کیلئے پاکستان کی کسی عدالت میں نہ چل سکا،ظلم یہ ہے کہ رہائی کی بجائے ریمانڈ دیا جارہا ہے، فرخ حبیب

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے کہاہے کہ اعظم سواتی کا کیس انصاف کیلئے پاکستان کی کسی عدالت میں نہ چل سکااور ظلم یہ ہے کہ رہائی کی بجائے ریمانڈ دیا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ پر اپنے ٹوئٹ میں فرخ حبیب نے کہاکہ 75سالہ سینیٹر اعظم سواتی جن پربرہنہ تشدد اورازواجی زندگی کی ویڈیوفیملی کو شیئرکرکے ظلم کے پہاڑتوڑے گے، اس کا کیس انصاف کےلئے پاکستان کی کسی عدالت میں نہ چل سکالیکن اسلام آباد ،سندھ ،بلوچستان میں سواتی کیخلاف انتقامی مقدمات درج ہو گئے،پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہناتھا کہ ظلم یہ ہے کہ رہائی کی بجائے ریمانڈ دیا جارہا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -