سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا،4صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے تحریر کیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ فیصل واوڈا نے بتایا کہ 25 جون 2018 کو شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ ملا،فیصل واوڈا نے تسلیم کیا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی،فیصل واوڈا 2018 میں ممبر اسمبلی بننے کیلئے اہل نہیں تھے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ فیصل واوڈا کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر آرٹیکل 63 ون سی کا اطلاق ہوتا ہے،فیصل واوڈا موجودہ اسمبلی کی مدت تک نااہل تصور ہوں گے ،فیصل واوڈا آئندہ انتخابات لڑنے کیلئے اہل ہوں گے،فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست سے اپنا استعفیٰ ٰفوری چیئرمین سینیٹ کو بھجوائیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں مزیدکہاہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس امیدوار کو الیکشن سے قبل نااہل کرنے کا اختیار نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا،الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -