آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ؛ ضلع کونسلز کے مکمل نتائج موصول

آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ؛ ضلع کونسلز کے مکمل نتائج موصول
آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ؛ ضلع کونسلز کے مکمل نتائج موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ضلع کونسلز کے مکمل نتائج موصول ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل پونچھ کی کل 29 میں سے مسلم لیگ ن نے 10 نشستیں جیت لیں ،ضلع کونسل پونچھ میں پی ٹی آئی 7 ، پیپلزپارٹی 6 ، جے کے پی پی نے 6 نشستیں حاصل کیں ۔
دوسری جانب غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل سدھنوتی کی کل 16 میں سے تحریک انصاف نے 9 نشستیں جیت لیں ،ضلع کونسل سدھنوتی میں مسلم لیگ4 ، جے یو آئی نے ایک نشست جیتی، 3 آزاد امیدوارکامیاب ہوئے۔
ادھر غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل باغ کی کل 28 میں سے پی ٹی آئی نے 12 نشستیں جیت لیں،4 آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے،ضلع کونسل باغ میں پیپلزپارٹی، مسلم کانفرنس نے 5 ،5 ،ن لیگ نے 2 نشستیں حاصل کیں ۔
ضلع کونسل حویلی کی کل 12 نشستوں میں سے ن لیگ ، پیپلزپارٹی5 ،5 نشستیں جیت گئیں،ضلع کونسل حویلی میں تحریک انصاف کو صرف2 نشستیں مل سکیں ۔
ضلع کونسل باغ اور سدھنوتی میں حکمران اتحاد کو اکثریت مل گئی جبکہ راولاکوٹ میں حکمران اتحاد چیئرمین بنانے کی پوزیشن میں آگئے ،ضلع کونسل پونچھ اور حویلی میں اپوزیشن اتحاد جیت کر اپنے چیئرمین بنوانے کی پوزیشن میں آگیا۔