معیشت بدستور بدحال ،دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیاتو پھر مفتاح کو بلی چڑھا کر صرف وزیر بننا مقصود تھا؟مصطفیٰ نواز کھوکھر

معیشت بدستور بدحال ،دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیاتو پھر مفتاح کو بلی چڑھا کر ...
معیشت بدستور بدحال ،دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیاتو پھر مفتاح کو بلی چڑھا کر صرف وزیر بننا مقصود تھا؟مصطفیٰ نواز کھوکھر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھر نے ملکی معیشت پرنجی اخبارات کی خبریں شیئر کر دیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہاکہ معیشت بدستور بدحال اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا، کہا گیا ڈالر 200 پر آ جائے گا، مہنگائی کم اور آئی ایم ایف کو سیدھا کر دیں گے۔

پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر نے کہاکہ الٹا آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس لگانے تک اگلی قسط دینے سے ہی انکار کر دیا۔ دوست ممالک بھی پریشان۔ تو پھر مفتاح کو بلی چڑھا کر صرف وزیر بننا مقصود تھا؟

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -