بھارت میں3 لڑکوں کی 20 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ 

بھارت میں3 لڑکوں کی 20 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ 
بھارت میں3 لڑکوں کی 20 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر ہریدوار کے گاﺅں میں3 نوجوان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا نے کے بعد تشویشناک حالت میں جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی عمر 20 سال ہے اور وہ معذور بھی ہے ، خاتون بہادرآباد بائی پاس کے قریب ٹہل رہی تھی کہ وہاں سے شام کے وقت گزرنے والے3 موٹر سائیکل سوار لڑکوں اسے گھسیٹ کر جھاڑیوں میں لے گئے ، زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد لڑکی کو وہیں تشویشناک حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیاہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ابتدائی طور پر پولیس کو شبہ ہے کہ تینوں لڑکے ماربل پالش کا کام کرتے ہیں اور ان کا تعلق روڑکی سے ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -