رائیونڈ میں ذہنی اور جسمانی مفلوج لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

رائیونڈ میں ذہنی اور جسمانی مفلوج لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ...
رائیونڈ میں ذہنی اور جسمانی مفلوج لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

  

لاہور (ویب ڈیسک) رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18سالہ ذہنی اور جسمانی مفلوج لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم ریاض لڑکی کو زیادتی کے لیے قریبی کھیتوں میں لے گیا تھا لیکن پولیس نے محلے دار کی جانب سے اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او رائیونڈ فاروق اعظم کے مطابق ملزم ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے جینڈر کرائم سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -