راولپنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ کے ہدف کے تعاقب میں اظہر علی گیند لگنے سے زخمی ہو گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغا ز کر دیا ہے لیکن قومی ٹیم کے تیسرے نمبر پر آنے والے بیٹسمین اظہر ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز اظہر علی انگلینڈ کے باولر رابنسن کی گیند ہاتھ پر لگنے سے زخمی ہو گئے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ گیند ان کی دائیں ہاتھ کی انگلی پر لگی ہے ۔