طورخم سرحد پر کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی

طورخم سرحد پر کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی
طورخم سرحد پر کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی

  

خیبر(ڈیلی پاکستان آن لائن) طورخم سرحد پر کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ حادثہ پاک افغان طورخم بارڈر پر پیش آیا ہے، حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے ساتھ زخمی ہونے والے 8 افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے، بچے اور تین زخمیوں کو پشاور کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں فرنٹئیر کور کا اہل کار بھی شامل ہے،  ایف سی اہلکار طورخم سرحد پر معمول کی ڈیوٹی دے رہا تھا۔

مزید :

قومی -