رائٹ ہینڈ جو ٔئےروٹ کی پاکستان کیخلاف لیفٹ ہینڈ بیٹر بن کر بلے بازی کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 17 سال بعد دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ پاکستان میں کھیل رہی ہے جہاں رائٹ ہینڈ بلے باز جوئے روٹ نے پاکستان کے خلاف لیفٹ ہینڈ بیٹر بن کر بھی بلے بازی کی ۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں جو ئےروٹ کو متعدد مواقع پر ریورس سوئپ شاٹس کھیلتے دیکھا گیا ، روٹ نے دوسری اننگز میں 73 رنز بنائے ۔ روٹ نے لیگ سپنر زاہد محمود کی گیند کو بطور لیفٹ ہینڈ بیٹر بھی کھیلا۔ زاہد محمود کے چھٹے اوور میں جو ئےروٹ رائٹ ہینڈ کی بجائے لیفٹ ہینڈ بیٹر بن کر کھڑے ہوئے اور شاٹ مار کر 1 سکور لیا۔
Joe Root as a left-handed batter. pic.twitter.com/d1AkdmFkmA
— Johns. (@CricCrazyJohns) December 4, 2022
خیال رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 383 رنز کا ہدف دیا ہے جبکہ کھیل کے اختتام میں ابھی 1 روز باقی ہے ۔