' پاکستان کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل نہیں بدل سکتا، بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا بیان

' پاکستان کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل نہیں بدل سکتا، بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا بیان
' پاکستان کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل نہیں بدل سکتا، بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ٹیسٹ میچ کے آغاز  پر انگلینڈ کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کرنے پر کہا کہ پاکستان کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل نہیں بدل سکتا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ 'جس طرح کی ضرورت تھی پاکستان نے ویسا کھیلا، ٹیم کی پلاننگ ہوتی ہے اور ہر کھلاڑی اس لحاظ سے کھیلتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ کا یہی مقصد ہوتا ہے کہ کیسے سامنے والے پر دباؤ ڈالا جائے.ہم کسی کو دیکھ کر اپنی گیم نہیں تبدیل کرسکتے، دیکھا جائے تو ہمارا ماضی کا ریکارڈ انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے، ہم نے وہاں سیریز جیتیں جبکہ انگلینڈ نے یہاں صرف ایک ہی سیریز جیتی ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'میرا نہیں خیال میں نے دیکھا ہو کہ یہاں پہلے کوئی باؤنسی یا سیم وکٹ بنی ہو، کہہ سکتے ہیں کہ یہ وکٹ اس معیار کی نہیں ہے، باؤلرز کے لیے اچھی نہیں ہے لیکن اس سے پہلے بھی کبھی ملک میں مختلف وکٹ نہیں بنائی گئی'۔

مزید :

کھیل -