بھارت کو پہلے ون ڈے میں شکست ، شکیب الحسن نے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی 

بھارت کو پہلے ون ڈے میں شکست ، شکیب الحسن نے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی 
بھارت کو پہلے ون ڈے میں شکست ، شکیب الحسن نے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی 

  

میرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں شکیب الحسن نے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔

بھارتی کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش میں موجود ہے جہاں آج پہلے میچ میں شکیب الحسن کی زبردست گیند بازی نے بھارتی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائے رکھی ۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ، بھارت کی پہلی وکٹ چھٹے اوور کی دوسری گیند پر گری جہاں شیکھر دھون 17 گیندوں پر 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ 48 کے مجموعی سکور پر کپتان روہت شرما شکیب الحسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، انہوں نے 27 رنز بنائے ۔ ویرات کوہلی کی مزاحمت بھی  9رنز تک محدود رہی ، وہ شکیب الحسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔

بھارتی بلے باز شریاس لائیر  نے 24، کے ایل راہول نے 73 رنز بنائے ۔ شہباز احمد بغیر کوئی سکور کئے شکیب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔شردل ٹھاکر شکیب الحسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے  جبکہ دیپک چہار شکیب الحسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔

مزید :

کھیل -