ایران میں مظاہرین نے3 روزہ معاشی ہڑتال کی کال دیدی

ایران میں مظاہرین نے3 روزہ معاشی ہڑتال کی کال دیدی
ایران میں مظاہرین نے3 روزہ معاشی ہڑتال کی کال دیدی

  

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)  ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے کل سے 3 روزہ معاشی ہڑتال کی کال دیدی ۔

ایران میں مظاہرین نے  بدھ  کل سے بدھ کے روز تک آزادی سکوائر پر ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے ،  ایرانی مظاہرین  نے ہڑتال اور ریلی کی کال سوشل میڈیا پر دی ۔ ایرانی انسانی حقو ق گروپ کے مطابق اب تک سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں  64 بچوں سمیت  470 مظاہرین جاں بحق جبکہ 18 ہزار سے زائد گرفتار ہو چکے ہیں ۔ 

یہاں یہ ذکر قابل امر ہے کہ ستمبر کے وسط سے حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار 22 سالہ مہسا امینی مبینہ طور پر پولیس کی حراست میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی تھی جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے ۔

مزید :

بین الاقوامی -