'اپنی بیٹی کی نسبت سے بھاگنے والے ہمیں عورتوں کے احترام کا درس دے رہے ہیں، جے یو آئی کی عمران خان پرتنقید

'اپنی بیٹی کی نسبت سے بھاگنے والے ہمیں عورتوں کے احترام کا درس دے رہے ہیں، جے ...
'اپنی بیٹی کی نسبت سے بھاگنے والے ہمیں عورتوں کے احترام کا درس دے رہے ہیں، جے یو آئی کی عمران خان پرتنقید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علما اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ قیامت ہے کہ اپنی بیٹی کی نسبت سے بھاگنے والے ہمیں عورتوں کے احترام کا درس دے رہے ہیں، عمران نیازی جیسے بدتمیز شخص کے چمچے طیبہ گل کے ساتھ ہونے والی  درندگی کو بھول گئے ؟ 

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  آئے روز سوشل میڈیا کے ذریعے مخالف سیاسی اور صحافی خواتین کے ساتھ پی ٹی آئی کے لوگ جو کر رہے ہوتے ہیں کیا قوم اس سے بے خبر ہے ؟ عمران نیازی کی معاشی خودکشی کا ذکر اگر غیر مناسب نہیں تو تہذیب واقدار پر اس کی خودکشی کا ذکر بھی غیر مناسب نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نیازی نے قوم کے بچوں کو بے راہ روی پر چلایا ہے ،لازمی ہے اس کا سد باب کیا جائے اور اس کے لئے کھل کر اس فتنے کی مخالفت لازمی ہے ،جے یو آئی نے ہمیشہ خواتین کا احترام کیا ہے ،احترام کے نام پر آوراگی کو کیسے برداشت کیا جائے ۔ اسلم غوری نے مزید کہا کہ ایک اسلامی ملک میں نوجوان لڑکیوں کو ایسے مادر پدر آزاد معاشرے کی طرف راغب کرنے کے اقدام پر خاموش رہنا ظلم ہے ، جے یو آئی کا پی ٹی آئی کی مخالفت کی بڑی وجہ مغربی اقدار کو مسلط کرنے کا ایجنڈا ہے جس کا اظہار ان کے جلسوں میں ہوتا رہتا ہے ۔

مزید :

قومی -