فوج سے مشورہ کرنے پر ہمیں صحیح راستہ دکھایا جاتا ہے ، پرویز الٰہی کا دعویٰ

فوج سے مشورہ کرنے پر ہمیں صحیح راستہ دکھایا جاتا ہے ، پرویز الٰہی کا دعویٰ
فوج سے مشورہ کرنے پر ہمیں صحیح راستہ دکھایا جاتا ہے ، پرویز الٰہی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم معاملات پر فوج سے مشورہ کر لیتے ہیں ، وہ ہمیں بتا دیتے ہیں کہ یہ  درست ہے باقی آپ کی مرضی ، اب فوج مکمل غیر جانبدار ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہم نیوز کے پروگرام نیوز ہیڈ لائن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان کو میر جعفر ، میر صادق جیسی باتی نہیں کہنی چاہئیں تھیں، پرویز الٰہی نے کہا کہ  عمران خان نے ایسی باتیں بہاؤ میں کہہ دیں، میرا نیپی والا بیان بھی اسی بہاؤ کا نتیجہ تھا جس کا نہ باجوہ صاحب نے برا منایا نہ عمران خان نے منایا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہباز شریف نے 1122 کا بیڑہ غرق کر دیا اس کی سمجھ آتی ہے مگر جب بزدار حکومت میں بھی یہی کام ہوا تو اس کی سمجھ نہیں آئی ، بطور سپیکر اپنی طاقت استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پھر پنجاب کا بجٹ بھی پاس نہیں ہوگا تب جا کر  گاڑیاں لیں ۔ہم کہتے ہیں جس نے بھی الیکشن لڑنا ہے وہ 15 سال کی معیشت پر فیصلہ کرلیں کہ جو بھی آئے وہ اس پر فیصلہ تبدیل نہ کرے ، اوور سیز پاکستانی پیسہ بھیج رہے ہیں تو ملک چل رہا ہے ۔پرویز الٰہی نے کہا کہ  صدر مملکت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ عمران خان کے لئے راستے  کھلے ہیں ، عارف علوی نے ہر دم راستے کھولنے کی کوشش کی اور کامیاب ہیں ، 25،26 مئی کو شریفوں نے جو لوگوں پر تشدد کر کے زخمی کیا ۔

مزید :

قومی -