ادارہِ امن و تعلیم کے زیر اہتمام بیسٹ ویسٹرن ہوٹل لاہور میں 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ادارہِ امن و تعلیم کے زیر اہتمام بیسٹ ویسٹرن ہوٹل لاہور میں 4 روزہ تربیتی ...
ادارہِ امن و تعلیم کے زیر اہتمام بیسٹ ویسٹرن ہوٹل لاہور میں 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) ادارہِ امن و تعلیم کے زیرِ اہتمام"جمہوریت کے فروغ کے لیے نوجوانوں کے کردار" پر 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سکے نوجوانوں نے شرکت کی۔ 

ورکشاپ کے پہلے دن ادارہِ امن و تعلیم کا مختصر تعارف کروایا گیا، ورکشاپ کے مقاصد اور ورکشاپ کے اصول بتائے گئے۔ پہلے دن 4 مختلف سیشنز ہوئے جس میں ورکشاپ میں استعمال ہونے والی اصطلاحات، عالمی منظر نامے میں پاکستان کا جمہوری نظام، جمہوریت،اسلام اور مسلم دنیاکا نظام اور نظامِ جمہوریت میں بننے والے بیانیے پر مفصل اور ایکٹیویٹی بیسڈ گفتگو ہوئی ۔ ورکشاپ کے دوسرے دن پاکستان کے جمہوری نظام کا جائزہ لیا گیا، آئین پاکستان کے مطابق انسانی حقوق اور بطور پاکستانی شہری ہماری زمہ داریوں، فردِ واحد کی طاقت اور پاکستانی نوجوانوں کا جمہوریت میں کردار اور پاکستان میں انتخابی نظام پر گفتگو کے ساتھ ساتھ عملی سرگرمیاں بھی کروائی گئیں۔ ورکشاپ کے تیسرے دن جمہوریت میں میڈا کا کردار اور سیڈ پروجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورکشاپ کے آخری اور چوتھے روز پاکستانی معاشرے کی حساستیں اور سیڈ پروجیکٹس کے ابتدائی ڈرافٹ کی پیشکش کی گئی اور اس پر فیڈ بیک دیا گیا۔ اختتام پر سب کا شکریہ ادا کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ چار روزہ تربیتی ورکشاپ میں جمہوریت میں نوجوان کے کردار اور نوجوانوں کی اہمیت کے بارے شرکاء کو بتایا گیا۔

مزید :

تعلیم و صحت -