جنوبی پنجاب صوبہ محاذ الیکشن میں اہم کردار ادا کرےگا، طاہر بشیر چیمہ

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ الیکشن میں اہم کردار ادا کرےگا، طاہر بشیر چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چشتیاں (نمائندہ پاکستان ) چیئر مین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب صوبہ محاذ و سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ(بقیہ نمبر10صفحہ6پر )

 نے کہا ہے کہ پاک فوج کے آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے ایک سال کی قلیل مدت میں تاریخ ساز اقدامات کی بدولت پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر معیشت مضبوط بنانے اور دیگر مسائل پر قابو پانی میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں،2024کے الیکشن میں وہ کامیاب ہوکر چشتیاں و دیگر علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گےجنوبی پنجاب صوبہ محاذ الیکشن میں اہم کرداراداکریگا۔انہوں نے اپنے چشتیاں دفتر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ آرمی چیف نے پاکستان کے 24کروڑ عوام کی امنگوں کے مطابق ملک کے معاشی بحران ودیگر قومی مسائل کو بڑے تحمل،حکمت عملی اور فراست سے حل کیا ہے۔انہوں نے کہا الیکشن شیڈول کے اعلان پر الیکشن کا ماحول بن جائے گا۔اس سلسلہ میں انہوں نے بلدیہ ویونین کونسلوں کے سابق چئیرمین،وائس چئیرمین،سابق کونسلروں کے علاوہ دیگر دوستوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔