شہری اغوائ، صدر پولیس پیٹی بھائیوں کو بچانے کےلئے سرگرم

  شہری اغوائ، صدر پولیس پیٹی بھائیوں کو بچانے کےلئے سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو اغوا کرکے دو کروڑ تاوان مانگنے کا معاملہ۔مقامی پولیس اغواکار پولیس ملازمین کو بچانے لگی۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود تین پولیس ملازمین کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا۔ واضح رہے کہ دوروز قبل پولیس ملازمین یاسر جاوید اقبال اور احمد نے چوک اعظم کے رہائشی ارشد نامی شہری کو پرائیوٹ کار میں اغوا کیا اور اسکے اہل خانہ سے دو کروڑ تاوان طلب کیا اہل خانہ نے پولیس افسران کو بتایا جس (بقیہ نمبر8صفحہ6پر )

 پر پولیس نے مغوی کا بازیاب کرایا اور ایک ملازم یاسر کو موقع سے گرفتار کیا جبکہ تین فرار ہوگئے ۔فرار ہونے والے ملازمین کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا جبکہ پولیس تفتیش میں حیران انکشافات ہوئے ہیں جسکے مطابق مذکورہ ملزمان نے گینگ بنا رکھا تھا جو اس ظرح کی وارداتیں مسلسل کرتے آرہے تھے ۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ صدر پیٹی بھائیوں کو بچانے میں مصروف ہے ۔