کوٹ ادو، غلط آپریشن، خاتون مریضہ کی حالت نازک، ڈاکٹر، ٹیم کو لیگل نوٹس

کوٹ ادو، غلط آپریشن، خاتون مریضہ کی حالت نازک، ڈاکٹر، ٹیم کو لیگل نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(نامہ نگار)ڈاکٹر نے پتے کے آپریشن کے لئے جانیوالی خاتون مریض کی جگر کی نالی کاٹ دی۔تفصیلات کے مطابق موضع لدھا لنگر کے رہائشی نیاز احمد شاہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بیوی کبری بی بی پتے کو اپریشن کے لئے ڈاکٹر محسن حنیف جو (بقیہ نمبر32صفحہ6پر )

کہ اللہ داد ہسپتال میں جنرل سرجن ہے ڈاکٹر اقبال کھکھ کے زیر نگرانی آپریشن کے دوران جگر کی نالی کی رگ کاٹ دی جبکہ خوراک کی نالی پر کٹ لگنے سے شدید متاثر ہوگئی ہسپتال سے ڈسچارج کرتے وقت بھی لاعلم رکھا تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کرنے پر میڈیکل رپورٹ میں مجرمانہ غلفت واضح ہونے اور طبیعت مزید بگڑنے پر لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا کونسل سید غلام شبیر عباس رضوی نے بتایا کہ قانونی کاروائی کے لئے لوگل نوٹس بھجوادئے گئے ہیں داد رسی نہ کئے جانے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لاتے مقدمہ کا اندراج اور محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی