الیکشن، سیاسی ملاقاتیں نئے اتحاد قائم، پروپیگنڈہ مہم تیز

  الیکشن، سیاسی ملاقاتیں نئے اتحاد قائم، پروپیگنڈہ مہم تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور(تحصیل رپورٹر) الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں اٹھ دسمبر تک الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد علاقہ میں سیاسی سرگرمیاں شروع۔ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے لیے پارٹی کی طرف بنائے جانے والے بورڈ نے انٹرویو کا سلسلہ شروع کر دیا۔ حلقہ این اے 187 اور پی پی 292/293پر امیدوار وں کے نام سامنے۔ عوام کامیابی کے لیے شرطیں لگالیں۔ اگلے تین دنوں کے اندر سیاسی منظر نامے پر تبدیلی کے اثرات نمایاں۔ تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں الیکشن کے انعقاد کے لیے شیڈول جاری کیا جائے گا۔ اعلان کے(بقیہ نمبر36صفحہ6پر )

 بعد ملک بھر کی طرح راجن پور میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی طرف مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان لغاری اور بورڈ کے دیگر ارکان نے امیدواروں کا انٹرویو شروع کر دیاہے۔ گزشتہ روز ڈیرہ میں ڈویژن بھر کے امیدواروں کے انٹرویو لیے گئے۔ اسی طرح راجن پور کے اتحادی سردار نصر اللہ دریشک۔ ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری کے درمیان بھی طویل ملاقات ہوئی جس میں تمام سیاسی پہلو اور امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس وقت حلقہ این اے187پر مسلم لیگ ن کی طرف سے سردار اویس احمد خان لغاری۔ سردار عمار اویس خا ن لغاری جبکہ لغاری دریشک اتحاد کی طرف سے ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری۔ سردار علی رضا خان دریشک جبکہ پی پی کی طرف سے سردار اختر حسین گورچانی۔ جماعت اسلامی سے خواجہ محسن خان۔ اسی طرح پی پی 292مسلم لیگ ن کی طرف سے شیر علی گورچانی۔ سردارعلی خان لغاری۔ لغاری دریشک اتحاد کی طرف سے سردار اطہر حسن گورچانی۔ سجاد حید ر گورچانی۔ جماعت اسلامی سے عبدالشکور مجاہد۔ جبکہ 293پر مسلم لیگ ن کی طرف سے شیر علی گورچانی۔ شیر افگن گورچانی۔ جبکہ لغاری گورچانی دریشک اتحاد کی طرف سے مرزا شہزاد ہمایوں۔ جماعت اسلامی کی طرف سے منیر احمدقریشی۔کے نام لیے جارہے ہیں۔ دونوں سیاسی حریفوں کی طرف سے بھی امیدواروں کے ناموں پر پریس کانفرنس کرنے کی افوائیں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں تاہم حتمی اعلان پریس کانفرنس یاکاغذات نامزدگی جمع کرانے پر معلوم ہو سکے گا۔