پیپلز پارٹی کو اتحادی بنانے سے بہتر ہے ن لیگ حکومت ہی نہ بنائے ، حنیف عباسی 

پیپلز پارٹی کو اتحادی بنانے سے بہتر ہے ن لیگ حکومت ہی نہ بنائے ، حنیف عباسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کےساتھ اب اتحادی حکومت نظر نہیں آرہی پیپلزپارٹی کےساتھ حکومت بنانے سے بہتر ہے (ن) لیگ حکومت نہ بنائے اگر پہلے جیسی اتحادی حکومت ہوئی تو نوازشریف اپنا ویژن مکمل نہیں کرسکیں گے، شہبازشریف سے متعلق بلاول کی باتیں اخلاق سے گری ہوئی ہیں زرداری اور بلاول دونوں شہبازشریف کو بڑا بھائی کہتے رہے ہیں،پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا کر ملک نہیں چل سکتا لیکن 9مئی والے عناصر کو نکال دیں اگر 9مئی والوں کو بھی لیول پلئینگ فیلڈ دینی ہے تو کالعدم تنظیموں کو بھی ہونی چاہیے انٹر ویو میں حنیف عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا حساب، انگور کھٹے والا ہے، آپ نے شو باز کہا ہے تو پھر آپ بھی سندھ کو ٹھیک کر کے شو بازی کر لیں پورے سندھ میں پینے کا صاف پانی نہیں ہم لاڈلے نہیں، بس انصاف دیر سے ملا ، پیپلز پارٹی والوں سے کہتا ہوں ”محنت کر حسد نہ کر“ قومی اسمبلی میں بلاول نے وزیراعظم شہبازشریف کو کہا تھا ہمیں لاڑکانہ اور کراچی ٹھیک کرکے دیں، بلاول نے اسمبلی میں کہا ہمیں سندھ میں شہبازشریف چاہیے پنجاب میں ہم جیتیں گے، بلوچستان میں بھی (ن) لیگ حکومت بنارہی ہے، خیبر پختوانخوا میں مولانا فضل الرحمان کےساتھ اتحادی حکومت بنائینگے سندھ میں پیپلزپارٹی سے ٹکر کا مقابلہ ہوگا ہماری جماعت کے لوگ (ق) لیگ سے اتحاد کے حق میں نہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ لیڈر شپ کا فیصلہ ہوگاشیخ رشید کی بات کا یقین نہیں حنیف عباسی نے دعوی کیا کہ پرویزالٰہی اتنے مضبوط نہیں، ان کو تو کسی نے پریس کانفرنس کا کہا ہی نہیں۔

حنیف عباسی

مزید :

صفحہ آخر -