پاکستان دنیا کیساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کا فروغ چاہتا ہے ، طاہر اشرفی 

    پاکستان دنیا کیساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کا فروغ چاہتا ہے ، طاہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی) وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی و پاکستان علما ءکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے واضح کیاہے کہ امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے ،پاکستان پوری دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پرخوشگوار تعلقات کا فروغ چاہتا ہے ،ہماری خواہش ہے کہ بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک دوطرفہ تنازعات کو مذاکرات کی میز پر حل کریں ،اگر یورپ اورعرب ممالک آگے بڑھ سکتے ہیں تو ہم اپنے خطے میں غربت،معاشی مشکلات کے خاتمے کیلئے آگے کیوں نہیں بڑھ سکتے؟کرتار پور راہداری کو کھولنا اوربلاتفریق تمام مذاہب کے ماننے والوں کو پاکستان کے اندر مذہبی عبادات کیلئے ویزوں کا اجرا ءاور ان کی مہمان نوازی کرنا ریاست پاکستان کی خیرسگالی کامنہ بولتا ثبوت ہے نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف کی واضح ہدایت ہے کہ دنیا بھر سے سکھ یاتری جتنی بھی بڑی تعداد میں پاکستان آکر عبادات کرناچاہیں انہیں بلاتفریق ویزوں کا اجرا ءیقینی بنایاجائے بھارت سے آنےوالے سکھ یاتریوں کے اعزازمیں انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل و پاکستان علما ءکونسل کے زیر اہتمام ہونےوالی تقریب میں امریکہ،چین اور ترکی کے قونصلیٹ اورسفارتکاروں کے علاوہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم،متروکہ وقف املاک بورڈکے ممبر سہیل احمد رضا،پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنما سردار رنجیت سنگھ،مسیحی رہنما فادرجیمنز چنن،ایمانول کھوکھر،پنڈت کاشی رام،جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما ضیا اللہ شاہ بخاری،میاں میر دربار کے سجادہ نشین سید علی رضا،پاکستان علما کونسل کے رہنما محمد اسلم صدیقی،مولانا اسلم قادری، مولانا مبشر رحیمی سمیت دیگر علما ءکرام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی تقریب کے آخر میں مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیاگیاجس میں واضح کیاگیاکہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ فلسطین کا مسئلہ بھی مذاکرات کی میز پر حل کیاجائے اورایک آزادخودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایاجائے جس کا دارلخلافہ القدس ہونا چاہیے ۔ 

طاہراشرفی 

مزید :

صفحہ آخر -