2دن کے وقفے سے سرکاری حج سکیم  کی درخواستوں کی وصولی آج سے دوبارہ شروع ہو گی

  2دن کے وقفے سے سرکاری حج سکیم  کی درخواستوں کی وصولی آج سے دوبارہ شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) دو دن کے وقفے کے بعد سرکاری حج سکیم 2024ءکے لئے آج سے حج درخواستیں جمع کرائی جا سکیں گی اتوار تک سرکاری حج سکیم کی 15بینکوں میں7050 درخواستیں وصول وہنے کی تصدیق ہوئی ہے ڈالر سکیم میں جمع ہونے والی460 درخواستیں اس میں شامل ہیں۔سپانسر شپ سکیم میں حج درخواستیں دینے والے قرعہ اندازی کے بغیر کامیاب قرار پائیں گے۔کراچی، کوئٹہ، سکھر سے حج سکیم10لاکھ65ہزار لاہور، اسلام آباد،ملتان، پشاور سے 10لاکھ75ہزار رکھا گیا ہے جس میں قربانی شامل نہیں ہے۔پہلی دفعہ شارٹ حج میں11لاکھ40ہزار اور11لاکھ50ہزار پیکیج دیا گیا ہے سپانسر شپ سکیم (ڈالر) میں درخواستیں دینے والوں کے لئے3765 اور3800 ڈالر شارٹ پیکیج کے 4015 ڈالر اور4050 ڈالر رکھا گیا ہے۔ قربانی کی رقم60ہزار روپے طے ہے215 ڈالر قربانی کے جمع ہو سکتے ہیں جو قربانی خود کرنا چاہے کر سکتے ہیں پہلی دفعہ سرکاری سکیم کے حاجی فیملی کے لئے ڈبل بیڈ، تھری بیڈ کی سہولت اضافی رقم ادا کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔

درخواستیں

مزید :

صفحہ آخر -