کامونکے ، 2موٹرسائیکلوں میں تصادم ، 2افراد جاں بحق ، خاتون زخمی   

کامونکے ، 2موٹرسائیکلوں میں تصادم ، 2افراد جاں بحق ، خاتون زخمی   

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

کامونکے(نمائندہ خصوصی نمائندہ پاکستان) دوموٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم، دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ بتایاگیا ہے کہ واہنڈو کارہائشی 65 سالہ غلام قادر اپنی بیوی ساٹھ سالہ خالدہ بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ واہنڈو روڈ چننیاں کے قریب سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سوار دلاورکے ساتھ خوفناک طریقے سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں غلام قادر اور دلاور دونوں موقع پر جاں بحق جبکہ خالدہ بی بی شدید زخمی ہوگئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ٹریفک حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -