پیپلز پارٹی تعصب کی سیاست کودفن کرنا چاہتی ہے،شرجیل میمن

پیپلز پارٹی تعصب کی سیاست کودفن کرنا چاہتی ہے،شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پچھلے تمام مسائل کو بھول کر ایک پاکستان بنانے کیلئے تمام پارٹیوں اور اداروں کو مل کر بیٹھنا ہوگا،پیپلز پارٹی لڑائی،جھگڑے اورتعصب کی سیاست کودفن کرنا چاہتی ہے،پارٹی عوام کی حمایت سے انتخابات میں حصہ لے گی اور ایک سنگل لارجسٹ پارٹی بن کر 8فروری کو تاریخی فتح حاصل کرے گی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ دنیا بھرمیں سب کوکلچر ڈے کی مبارکباد پیش کرتاہوں ، ہزاروں سال پرانی سندھ کی ثقافت،پاکستان بنانے کی قرارداد سب سے پہلے صوفیوں کی دھرتی سندھ سے آئی، اس دھرتی نے کبھی نفرت کو قبول نہیں کیا، بلاول بھٹوکا کے پی اوربلوچستان کا دورہ کامیاب رہا،پیپلز پارٹی کسی علاقے کی نہیں پاکستان کی جماعت ہے، ہمارا مسلم لیگ ن سے کوئی لڑائی جھگڑا نہیں، مسلم لیگ ن نے لاہور کو ہی پاکستان سمجھ رکھا ہے، ملک نعروں ،سیاست اور شوبازی سے ترقی نہیں کرتا، تھر سے کوئلہ نکالنے کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کو نہیں پیپلزپارٹی کو جاتا ہے۔

شرجیل میمن

مزید :

صفحہ آخر -