نوابشاہ ، تیزرفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر ، 3سگے بھائی جاں بحق ، ایک شدید زخمی 

نوابشاہ ، تیزرفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر ، 3سگے بھائی جاں بحق ، ایک شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

نوابشاہ(این این آئی)تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 3 سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔نوابشاہ کے علاقے سرہاڑی لنک روڈ پر حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے تین سگے بھائیوں کو کچل دیا جو کہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمی ہونے والے شخص کو سکرنڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ شمن خاصخیلی، 40 سالہ گلشیر خاصخیلی ،24سالہ منور خاصخیلی شامل ہیں، جبکہ آصف خاصخیلی زخمی ہوا ہے، چاروں بھائی محنت مزدوری کیلئے جا رہے تھے۔پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -