سکھر،ایف آئی اے کا چھاپہ  بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد

  سکھر،ایف آئی اے کا چھاپہ  بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایف آئی اے سکھر کی خفیہ اطلاع پر قومی شاہراہ پر کارروائی،بڑی تعدادمیں غیر قانونی بین الااقوامی کرنسی پکڑ لی،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرحفیظ چاچڑ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایف آئی اے سکھر کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر قومی شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعدادمیں غیر قانونی بین الااقوامی کرنسی پکڑ ی ہے ، کاروائی بہالپور سے کراچی جانے والی کوچ پر کی گئی تھی جس پر دو ملزمان کو گرفتار کر کے بین الااقوامی کرنسی برآمدکی گئی ہے ، ،ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ چاچڑکے مطابق ملزمان سے 1 لاکھ 47 ہزار 900 سعودی ریال،20 ہزار 700 امریکی ڈالر برآمد،26000 پاکستانی روپے برآمد کئے گئے ہیں ،برآمد کرنسی کی پاکستانی روپوں میں مالیت 1 کروڑ 69 لاکھ 35 ہزار 200 بنتی ہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان حوالا ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرتے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

کرنسی برآمد

مزید :

صفحہ آخر -