ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

اسلام آباد(آئی این پی)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)بروز سوموارکو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گا، جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا ۔

 محکمہ موسمیات

مزید :

صفحہ اول -