پاک فوج کے 5جنرلز محمد عامر ، محمد سعید ، علی عامر ، چراغ حیدر اور خالد ضیاءریٹائر : آئی ایس پی آر 

پاک فوج کے 5جنرلز محمد عامر ، محمد سعید ، علی عامر ، چراغ حیدر اور خالد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے بتایاہے کہ پاک فوج سے5 جنرل رینک کے افسران ریٹائرڈ ہوگئے۔پاکستان آرمڈ فورسز کے جاری ایکس پیغام کے مطابق ریٹائرڈ ہونے والے پاک فوج کے افسران میں لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر،لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید،لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان، لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر اور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔ٹویٹ میں لکھا گیاکہ اپنے طویل اور شاندار کیریئر کے دوران تمام افسران نے قوم اور پاک فوج کےلئے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں، ہم مادر وطن کے لئے ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر

مزید :

صفحہ اول -