امریکی مسلمانوں کی بائیڈن کی دوبارہ صدارتی دوڑ میں شمولیت روکنے کیلئے مہم شروع 

امریکی مسلمانوں کی بائیڈن کی دوبارہ صدارتی دوڑ میں شمولیت روکنے کیلئے مہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )غزہ کے معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بم باری کرنے والے اسرائیل کی حمایت امریکی صدر بائیڈن کو مہنگی پڑگئی۔ بائیڈن کو دوبارہ صدارت کی دوڑ میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے امریکا کے مسلمان رہنماو_¿ں نے بائیڈن کو روکو "AbandonBiden" مہم شروع کر دی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا سے شروع ہونے والی بائیڈن مخالف مہم مشی گن، ایری زونا، وسکونسن، پنسلوانیا اور فلوریڈا تک پھیل گئی ہے۔ امریکی مسلمان رہنماو_¿ںنے ا س عزم کا اظہار کیا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں ساتھ دینے والے بائیڈن کو دوبارہ صدر بننے سے روکنےکی ہر ممکن کوشش کریں گے۔مہم کی قیادت کرنے والے امریکی مسلمان رہنماو_¿ں کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی رکوانے اور معصوم افراد کو تحفظ فراہم کرنےکے مطالبے کو نہیں مانا اس لیے ہم نے صدر بائیڈن کی حمایت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل نہ ہوسکیں۔عرب میڈیا کے مطابق امریکا میں قابل ذکر تعداد رکھنے والی مسلم کمیونٹی کی جانب سے مخالفت بائیڈن کے دوبارہ صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کے ارادوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔مہم شروع کرنے والی تنظیم منی سوٹا کونسل ا?ن امریکن اسلامک ریلیشنز کے ڈائریکٹر حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس صرف دو آپشن نہیں بلکہ متعدد لوگ ہیں۔امریکی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹرمپ کو متبادل کے طور پر نہیں دیکھ رہے نہ وہ ان سے مسلمانوں کے لیے کسی بہتری کی امید رکھتے ہیں، ہم متبادل امیدوار چاہتے ہیں۔دوسری جانب حماس نے بھی امریکی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کے لیے بائیڈن کو سپورٹ نہ کریں۔

بائیڈن مخاف مہم

مزید :

صفحہ اول -