پاک امریکہ مذاکرات اگلے ہفتے ، ٹی ٹی پی کے مکمل خاتمے پر مشاورت ہوگی 

پاک امریکہ مذاکرات اگلے ہفتے ، ٹی ٹی پی کے مکمل خاتمے پر مشاورت ہوگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صورت حال پر پاک امریکہ مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہونگے، تین امریکی وفود آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹام ویسٹ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے،پاکستان میں مقیم امریکی ملازم 25000 افغانیوں کا معاملہ زیر بحث آئے گا جبکہ پاکستان میں غیرقانونی مہاجرین کے انخلاءپر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین استعمال ہونے پر بات چیت، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔ امریکی نمائندہ خصوصی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے، اس مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے دوروں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے ،ترجمان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ سیکرٹری برائے آبادی، پناہ گزین اور ہجرت جولیٹا والس نوئیس 4 سے 6 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گی جبکہ افغانستان کے بارے میں خصوصی نمائندہ ٹام ویسٹ 7 سے 9 دسمبر تک اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ کا دورہ 9 سے 12 دسمبر تک ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ دورے امریکا کےساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت متعدد مسائل پر جاری مذاکرات کا حصہ ہیں، تاہم یہ دورے صرف افغانستان کے ساتھ مسائل تک ہی محدود نہیں ہیں۔

پاک امریکہ مذاکرات

مزید :

صفحہ اول -