بلوچستان کے اضلاع شیرانی اور موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ لگ گئی

بلوچستان کے اضلاع شیرانی اور موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے اضلاع شیرانی اور موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل ذوالفقار کرار نے کہا ہے کہ آگ ضلع شیرانی اور ضلع موسیٰ خیل کے بارڈر ایریا میں لگی ہے، آگ پر قابو پانے کے لیے لیویز فورس فائر بالز استعمال کررہی ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق آگ کے پھیلاو_¿ کے پیش نظر دو گھروں کے مکینوںکو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،متاثرہ پہاڑی علاقوں تک پہنچنے کے لیے گاڑی کا راستہ نہیں ہے تاہم پیادہ لیویز پارٹی نے پہاڑی علاقے میں پہنچ کر آگ پر قابو پانےکے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے جنگلات میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ آگ سے متاثرہ علاقے میں موجود انسانی آبادی کو فوری محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔

جنگلات/ آگ

مزید :

صفحہ اول -