کراچی ،آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

  کراچی ،آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)شہرقائدکی فضا میں آلودگی کی شرح 244 پر ٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی اور شہر قائد اتوارکودنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فضا میں آلودگی کی شرح 244 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی جس کے بعدشہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم خشک اور رات کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔صبح کے وقت شہر قائد کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

مزید :

صفحہ اول -