سندھ کی ثقافت مہذب تہذیب اور روایات کی امین ہے : نگراں وزیراعلی

  سندھ کی ثقافت مہذب تہذیب اور روایات کی امین ہے : نگراں وزیراعلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            کراچی(اسٹاف رپورٹر)نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے یوم سندھی ثقافت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں یوم سندھی ثقافت پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے یہ پیغام اتوار کے دن وزیراعلی ہاﺅس سے جاری اپنے بیان میں کہی۔ نگراں وزیراعلی مقبول باقر نے کہا کہ سندھ کی ثقافت مہذب تہذیب اور روایات کی امین ہے اور سندھ صوفی ازم کی دھرتی ہے، جہاں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی، لعل شہباز قلندر، سچل سرمست، عبداللہ شاہ غازی جیسے عظیم صوفیا کرام کا سایہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھی ثقافت میں مہمان نوازی، رواداری اور اخلاق و محبت کے جذبوں کا حسن سب سے اعلی ہے۔ اجرک کے رنگوں کی طرح سندھ کی ثقافت بھی دلکش امتزاج کی حامل ہے۔ نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر) باقر نے کہا کہ آج کا دن نسل پرستی، انتہا پسندی اور ہر قسم کی تفریق کے خلاف محبت کا درس دیتا ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -